پنجاب حکومت کا عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے ...

لاہور/سرگودھا/سیالکوٹ(جنرل رپورٹر،بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ صوبے مےں عوام کو بنےادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے نےا پروگرام شروع کرنے کا فےصلہ کر لیا،شہرےوں کو ان کی دہلےز پر بنےادی ضرورےات مہےا کرنے کےلئے پروگرام پر مجموعی طورپر25ارب روپے خرچ ہوںگے، جس کے تحت شہروں اور دیہات میں صفائی کے نظام ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا،غےر فعال واٹر سپلائی سکیموں اورغےر فعال سےورےج سکےموں کو بحال کےاجائے گا جبکہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے ضروری مشےنری خرےدی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں کیا۔ وزےراعلیٰ نے پروگرام پر عملدر آمد کے حوالے سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہداےت کی۔انہوںنے کہا کہ صوبے کے ہر شہر اوردےہات کی ترقی چاہتا ہوںاوررواںمالی سال کے بجٹ مےںپنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلئے زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاکہ آزادی کی انمول نعمت کے لیے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دےں لیکن دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی آزادی کیلئے اپنی جائز جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ بھارت نے ظلم و جبر کے ذریعے کشمیری عوام پر زمین تنگ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے جائز حقوق کی جدوجہد میںان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انوہں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑی ضرورت اتحاد کی ہے لہٰذاآپس مےں اختلاف مٹا کر ےکجان اورےکسو ہونے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستانی قوم ہر چےلنج سے سروخرو ہوکر نکلے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوہ سلیمان میں بارشوں کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی اور راجن پور میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے۔قبل ازیں ایک بیان میںوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کرفیو اور ظلم و جبر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو عید کی خوشیاں بھی نہ منانے دیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی تاریخ رقم کی ہے اور مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت پر انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کے ضمیر کو اب بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں فی الفور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے اپنا موثر کردار اادا کرنا ہوگا۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میںسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے حکام، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آلائشوں کو بروقت اٹھایا لگایا جائے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں اور شہر صاف ستھرے ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل حضوری باغ مےں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرےںگے۔ وزیراعلیٰ مزار اقبال ؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے او رفاتحہ خوانی کریں گے ۔ وزیراعلیٰ عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کریں گے ۔ وزیراعلیٰ حضوری باغ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب کریں گے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بادشاہی مسجد میں عےد الاضحی کی نماز اورسنت ابراہےمی کی ادائےگی کے بعد سےالکوٹ، سرگودھا اوربہاولپور کے طوفانی دورے کےے۔وزےراعلیٰ نے عےد الاضحی پرمختلف شہروں کے دوروں کا آغاز گےٹ وے ٹو کشمےر سےالکوٹ سے کر کے کشمےری عوام کے ساتھ اظہار ےکجہتی کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم عےد الاضحی پر کشمےری عوام کے ساتھ مکمل ےکجہتی کا اظہار کررہی ہے اورہم ےہ عےد اپنے کشمےری بھائےوں کے نام کرتے ہےں ۔مودی سرکار کے ظلم و ستم کے باعث کشمےری عوام عےد کی خوشےاں بھی نہےں مناسکے۔بھارت جتنا مرضی ظلم کرلے ،کشمےری عوام کی آزادی کی منزل قرےب آچکی ہے ۔ ہم کشمےری عوام کے ساتھ کھڑے ہےں اورکھڑے رہےں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادرکی سیالکوٹ آمد پر مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے اُمور نوجواناں عثمان ڈار ، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے ان کو خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کئے ۔ ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہبازگل، کمشنر گوجرانوالہ وقاص علی محمود، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے دریافت کیااورمریضوں کے علاج معالجے کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں۔ مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے اُمور نوجواناں عثمان ڈار اورصوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے اور بستروں کی تعداد میں اضافہ کیلئے احکامات صادر فرمائے جائیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں معیاری ہیلتھ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سول ریسٹ ہاو¿س سیالکوٹ کینٹ میں 9اگست کو ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عنصر جاوید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کی اوردلی ہمدردی کااظہار کیا۔سول ریسٹ ہاو¿س میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ای گورننس کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے اس کی بدولت عوام الناس کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور کارکردگی بارے آگا ہ کیا ۔ 

پنجاب حکومت/وزیراعلیٰ

مزید : صفحہ اول