مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کرنےوالے سندیپ پانڈے اہلیہ سمیت نظربند
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی سماجی رہنما اور آشا فار ایجوکیشن کے کوفاﺅنڈر سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو کوگزشتہ روز لکھنو میں انکی رہائش گاہ پر نظر بندکردیا گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق دونوں میاں بیوی نے بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے بھارتی آئین میں کی جانیوالی ترمیم کےخلاف احتجاج کی کال دے رکھی تھی،یہ احتجاج نئی دہلی میں گاندھی جی کے ہزارگنجی میں نصب مجسمہ کے سامنے کیا جانا تھا، تاہم حکومت ہند نے انہیں اور انکی اہلیہ کو اس سے قبل ہی نظر بندکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو نے بتایا انکی رہائشگاہ کے باہر پولیس سہ پہر چار بجے تک موجود تھی جس نے ان دونوں کو گھر کے اندر ہی موجود رہنے کا پابند کردیا تھا۔یاد رہے سندیپ پانڈے مگسسے ایوارڈ ونر بھی ہیں۔
سندیپ نظر بند