مودی کا اقدام بڑابحران، بھارتی اور جموں و کشمیر کے عوام کو ناپسند ہے: منموہن سنگھ

مودی کا اقدام بڑابحران، بھارتی اور جموں و کشمیر کے عوام کو ناپسند ہے: منموہن ...

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے ہندوستان ایک بہت گہرے بحران سے گزر رہا ہے،اس بحران سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے ہندوستان میں بسنے والے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بات کو سنا جائے،مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ بھارت میں بسنے والے تمام طبقات اور جموں و کشمیر میں رہنے والے لوگوں کی پسند کا فیصلہ نہیں،بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر کے لوگوں کی بات کو بھی سننا ہو گا۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے قریبی ساتھی جے پال ریڈ ی کے انتقال پر منعقدہ تقریب میں جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو میں آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کا نریندرا مودی حکومت کا فیصلہ ہندوستان میں رہ رہے بہت سے لوگوں کی پسند کا فیصلہ نہیں اور ہندوستان کے مرکزی خیال کیلئے ضرو ر ی ہے ان سب لوگوں کو اور جمو ں و کشمیر کے لوگوں کی آواز کو سنا جائے، اسوقت ہندوستان ایک بہت گہرے بحران سے گزر رہا ہے اسلئے ضروری ہے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی بات سنی جائے۔

منموہن سنگھ

مزید :

صفحہ اول -