صدرمملکت، وزیراعظم کی نماز عیدمیں ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعائیں

  صدرمملکت، وزیراعظم کی نماز عیدمیں ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعائیں

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحی کی نماز فیصل مسجد میں ادا کی اور ملک و قوم کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ”ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں جو بھارت کے بد ترین مظالم کا سامنا کر رہے ہیں“۔ صدر مملکت نے کہا کہ انشاء اللہ ان کی آزادی زیادہ دور نہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کی مسجد میں نماز عید الاضحی ادا کی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر مادر وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعا ئیں کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے خصوصی طور پر یہ دعا بھی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم وہاں موجود لوگوں سے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔

نماز عید

مزید : صفحہ اول