مقبوضہ کشمیر صورتحال، کینیڈا کا اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر صورتحال، کینیڈا کا اظہار تشویش

اوٹاوا، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین حکومت نے کہا ہے وہ متاثرہ کشمیریوں کیساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ کینیڈ ا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متا ثر ہ کشمیریوں کیساتھ با معنی مذاکرات کیے جائیں، کینیڈا کشمیر میں ہونیوالی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے اور ہمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال، وادی کی قیادت سمیت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے، تمام فریقین ایل او سی اور خطے میں امن برقرار رکھیں۔

کینیڈا

مزید : صفحہ اول