پاکستانی سول ایوارڈ کیلئے 91ملکی وغیر ملکی شخصیات نامزد

پاکستانی سول ایوارڈ کیلئے 91ملکی وغیر ملکی شخصیات نامزد

اسلام آباد (اے پی پی) صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور غیرملکی شہریوں کو پاکستانی سول ایوارڈ سے نوازا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے یہ ایوارڈ مختلف شخصیات کو شعبہ ہائے زندگی میں بہتر خدمات کی عوض عطا کیے گئے ہیں۔ پاکستان سول ایوارڈ دینے کی تقریب 23 مارچ 2020ء کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہوگی جس میں مندرجہ بالا 91 شخصیات کو سول ایوارڈ دیئے جائیں گے۔پاکستان کیلئے خدمات کے عوض چین کے سانگ ٹاؤ، چین کے ژونگ شان، متحدہ عرب امارات کے عزت ماب شیخ منصور بن زید النہیان، امریکہ کی شیلا جیکسن لی کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا ہے۔ سندھ سے ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ کو بہادری میں ہلال شجاعت سے نوازا گیا ہے۔ پاکستان کیلئے خدمات کے عوض چین کی مس زاؤ بیگ کو ہلال امتیازسے نوازا گیا ہے۔ الیکٹرانکس میں پنجاب کے خالد داد خان، عوامی خدمات/قومی سلامتی کیلئے میجر (ر) اعظم سلمان خان (پنجاب)، عوامی خدمات کے عوض قاری سید صداقت علی (پنجاب) کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ پاکستان کیلئے خدمات کے عوض امریکہ کے سینیٹر لنڈسے گراہم کو ہلال قائداعظم عطا کیا گیا ہے۔پاکستان کیلئے خدمات کے عوض برطانیہ کے بارونیس سید حسین وارثی، گینگ ژانگ (چین)، عزت ماب باختیبک شابربیوو (قازقستان) کو ستارہ پاکستان دیا گیا ہے۔ بہادری میں ملک خادن شہید (جنوبی وزیرستان)، ملک فضل الرحمان شہید (جنوبی وزیرستان)، ملک گل شامد خان عرف میٹورکی شہید (شمالی وزیرستان)، میاں شاہ جہان شہید (کے پی کے)، ملک محمد ایاز شہید (باجوڑ ایجنسی)، ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (کے پی کے) کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا ہے۔ پاکستان کیلئے خدمات کے عوض ڈاکٹر شہزاد نسیم (سنگاپور)، ڈاکٹر زید احمد المہاسین (اردن)، پروفیسر جاوید اقبال (پنجاب)، ڈاکٹر آصف محمود (امریکہ)، نجیب اللہ غوری (امریکہ)، ڈاکٹر پاویل بیم (جمہوریہ چیک)، ڈاکٹر سیلامک کلک (ترکی)، ڈاکٹر بریسلیوگاسو (کروشیا) کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے،ضیاء آفتاب (پنجاب) کو انجینئرنگ (الیکٹرانکس)، صفدر معاویہ (پنجاب)، انجینئرنگ (مکینکل)، ریحان ماجد (سندھ) انجینئرنگ (مکینکل/ ایئر سپیس)، ڈاکٹر رضوان حسین (پنجاب) سائنس (کیمسٹری)، عبدالقیوم (پنجاب) انجینئرنگ (مکینکل)، محمد الیاس (پنجاب) انجینئرنگ (کان کنی)، پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی (پنجاب) سائنس (فزکس، نینو سائنس اور نینو ٹیکنالوجی)، پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر (کے پی کے) تعلیم، ڈاکٹر کامران واسفی (میڈیسن)، اسرار احمد (ابن صافی) (مرحوم)، ادب، مفتی محمد تقی عثمانی (سندھ) عوامی خدمات، عالم راضی جعفر حقوی (سندھ) عوامی خدمات، محمد جاوید آفریدی (کے پی کے) عوامی خدمات، احمد اللہ، ریحان حسن (ہائر ٹیکس پیئر)، جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کو عوامی خدمات کے عوض ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ سید فرمان حسین (کے پی) سائنس، کیمسٹری، محمد ہارون (کے پی) انجینئرنگ (کان کنی)، محمد فاروق (پنجاب) سائنس (فزکس)، ڈاکٹر لیاقت علی (پنجاب) نیوکلیئر انجینئرنگ، ڈاکٹر شبانہ وسیم (پنجاب) کیمسٹری سائنس، نثار حسین چغتائی (پنجاب) کیمیکل انجینئرنگ، ڈاکٹر محمد حماد اصغر (پنجاب) فزکس سائنس، جاوید احمد صدیقی (سندھ) الیکٹرانکس سائنس، مرزا رضوان بیگ (پنجاب) فزکس سائنس، ڈاکٹر سارہ قیصر (پنجاب) کیمسٹری سائنس،جاوید احمد (پنجاب) مکینیکل، طاہر محمود حیات سول انجینئرنگ، نسیم اختر آف گجرات (پنجاب) آرٹس (ایمبرائڈرڈ مکمل قرآن)، ڈاکٹر ذوالفقار علی قریشی (سندھ) میوزک، فضل عباس جٹ (پنجاب) گائیکی، غلام عباس (پنجاب) موسیقی، وارث بیگ (پنجاب) گائیکی، سائیں ظہور احمد (پنجاب) گائیکی، راحیلہ خانم عرف دیبا خانم (پنجاب) اداکاری، ڈاکٹر مسرت حسن (پنجاب) پینٹنگ، استاد خورشید حسین (سندھ) طبلہ نواز، استاد ابو محمد قوال (سندھ) قوالی، غلام محی الدین (پنجاب) اداکاری، ساحر علی بگا (گائیکی)، حسن سدپارہ (مرحوم) (گلگت بلتستان) کوہ پیمائی، ماسٹر ایوب کو عوامی خدمات کے بدلے تمغہ حسن کارکردگی صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ لی ریانون (آسٹریلیا)، کیرن زؤٹر (بیلجیئم)، یاسمین قریشی (یو کے)، رحمان چشتی (یوکے) علی ساحین (ترکی)، محمد بلتا (ترکی)، لارڈ قربان حسین (یوکے)،عبداللہ سعید الغفیلی (یو اے ای) کو پاکستان کیلئے خدمات کے شعبہ میں ستارہ قائد اعظم سے نوازا گیا۔ شاہ گل حیات، محمد زکریا (گلگت بلتستان)،محمد آصف بھٹی، زاہد اللہ، محمد نوید اختر، امجد حسین، رانا طارق محمود چوہان (پنجاب)، صلاح احمد (بلوچستان)، احمد رضا (پنجاب)، ثاقب حسن (سندھ) اور محمد طاہر (کے پی کے) کو شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ شجاعت عطا کیا گیا۔خالد محبوب (پنجاب)، پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم محمد ابراہیم السید (مصر) کو پاکستان کیلئے خدمات پر اور ڈاکٹر فائزہ امتیاز (پنجاب) کو کیمسٹری (سائنس) کے شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

سول ایوارڈ

مزید : صفحہ اول