مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی قطعاً قبول نہیں، بھارت کا دوٹوک جواب
واشنگٹن(اے این این) بھارت نے دو ٹوک الفاظ میں ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کبھی قبول نہیں کرے گا۔امریکی ٹی وی سے گفتگو امریکہ میں بھارتی سفیر شرنگالا سے خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت وہاں انتخابات کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے بعد خطے کو براہ راست مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہم آہستہ آہستہ صورتحال بہتر کریں گے، کسی مقام پر انتخابات بھی کرائیں گے، ان کا اپنا وزیر اعلی ہوگا اور ہم بڑے پیمانے پر ترقیاتی معاونت کی یقین دہانی کریں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری وہاں پہنچے گی، ہم یہاں عوام کی خدمت کی بات کر رہے ہیں بالخصوص نواجوان جو اپنی صلاحیت کو مزید بہتر بناسکتے ہیں '۔ٹرمپ کے ممکنہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'یہ کبھی نہیں ہوسکتا'۔
ٹرمپ ثالشی