ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

  ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

لاہور (سٹی رپورٹر)ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت واحترام اور جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی۔ فرزندانِ توحید نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں اونٹ، بیل، گائے اور بکروں کی قربانی کی گئی۔ ملک کی تمام چھوٹی بڑ ی مساجد، پارکوں اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید الاضحی اداکی گئی جبکہ علماء اور خطبا حضرات نے فلسفہ قربانی اور ذبح ِ عظیم کے موضوع پر خطبات دیے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے حصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ علماء کرام نے تحریک آزادیِ کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعائیں کروائیں۔ میڈیا نے عیدالاضحی کی مناسبت سے خصوصی پروگرامز اور عید شوز بھی نشر کیے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہواجہاں نمازِ عید کی اما مت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کروائی۔مسجد وزیر خان، سنہری مسجد، جامعہ نعمیہ، جامعہ مسجد الحدیث لارنس روڈ، ناصر باغ، جامعہ مسجد گلبرگ، پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ، مبارک مسجد ریلوے روڈ، بلال مسجد سبزازار، جامع مسجد شادمان چوک، مسجد شہداء مال روڈ، جامع مسجد مغل پورہ، جامع مسجد بحریہ ٹاؤن سمیت سینکڑوں مقامات پر نمازِ عید اداکی گئی۔ شہر کے برے قبرستانوں میانی صاحب، مومن پورا، میاں میر صاحب، فردوسیہ، علامہ اقبال تاؤن سمیت دیگر قبرستانوں میں ہزاروں افرادنے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

عید الاضحی

مزید : صفحہ اول