کشمیر کے انضمام پرردعمل لازمی،دہشتگردی میں اضافہ ہو گا،اے ایس دلت

کشمیر کے انضمام پرردعمل لازمی،دہشتگردی میں اضافہ ہو گا،اے ایس دلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق را چیف اے ایس دلت نے بھارتی میڈیا کو ایک دھواں دھار انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ایک غیر یقینی کی صورتحال ہے، بی جے پی واجپائی والی پارٹی نہیں رہی، واجپائی کی پارٹی ختم ہو گئی۔انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے اقدام سے بھارت میں دہشت گردی میں اضافہ ہو گا، مقبوضہ کشمیر کے انضمام کا رد عمل کہیں نہ کہیں تو آئے گا، کشمیر میں آزادی تھی ہی نہیں تو آزادی چھیننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اے ایس دْلت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے نائب صدارت کا وعدہ کیا گیا تھا، میں گواہ ہوں، فاروق عبد اللہ بھارت کے حامی تھے۔ ان کافائدہ نہیں اٹھایا گیا۔سابق را چیف کا کہنا تھا کہ سرینگر میں پہلے بھی دہلی کا بندہ ہوتا تھا، اب بھی دہلی کی مرضی کا لیڈر ہو گا۔
ایس اے دلت

مزید :

صفحہ اول -