زرداری کو نماز عید سے روکا گیا کیا یہی ریاست مدینہ ہے؟،آصفہ، بختاور

زرداری کو نماز عید سے روکا گیا کیا یہی ریاست مدینہ ہے؟،آصفہ، بختاور

کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری اور شہید بینظیر بھٹو کی کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختا و ر کا کہنا ہے ہمارے والد کو نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بختاور کا کہنا تھا زرداری اس الزام کے تحت تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں کہ جس کا ٹرائل تک شروع نہیں ہوا، یہ عمران خان کا مدینہ ہے جہاں ایک مسلمان نماز کی ادائیگی کے حق تک سے محروم ہے، یہ عمران خان کا مدینہ ہے جہاں ایک عورت کو رات 12 بجے ہسپتال کے بستر سے کھینچ کر جیل لے جایا جاتا ہے۔آصفہ بھٹو کا کہنا تھا جیل حکام نے فریال تالپور کی فیملی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی، عید کے دن بھی ہم ابھی تک اپنی پھوپھو فریال تالپور سے ملاقا ت نہیں کرپائے، عید کے موقع پر ہر قیدی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرے، عید کے موقع پر ملنے کی درخواست کوتین دن گزر گئے مگر وہ التوا کا شکار ہے۔

آصفہ،بختاور

مزید : صفحہ اول