نادیہ علی کی ملتان میں جاری سٹیج ڈرامہ میں شاندارپرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی نامور اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر نادیہ علی چھا گئیں ملتان کے نوشاب تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ”خرچے ساڈے بکرے تاڈے“ میں شاندار پرفارمنس ہال میں منچلوں کے بھنگڑے۔نادیہ علی نے اس ڈرامہ کے لئے نئے ڈانس آئٹم اور ڈریسز تیار کئے ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ علی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے اسی وجہ سے کامیابی میرا مقدر بنی ہے۔پرستاروں کی پرزور فرمائش پرمیں عرصہ دراز بعد ملتان میں پرفارم کررہی ہوں۔نادیہ علی کا مزید کہنا ہے کہ مجھے شوبز میں واپسی کے بعد مسلسل فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی پیشکش ہے۔
میں صرف ان پراجیکٹس میں کام کروں گی جن میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔ ”خرچے ساڈے بکرے تاڈے“منفرد موضوع پر تیار کیا جانے والا ڈرامہ ہے جس میں دیکھنے والوں بے ساختہ کامیڈی اور بے مثال رقص سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔