یوم آزادی وطن کی حفاظت اور اس کی ترقی کے عزم کے ساتھ منائیں گے، شوبز شخصیات

یوم آزادی وطن کی حفاظت اور اس کی ترقی کے عزم کے ساتھ منائیں گے، شوبز شخصیات
 یوم آزادی وطن کی حفاظت اور اس کی ترقی کے عزم کے ساتھ منائیں گے، شوبز شخصیات

  


لاہور (فلم رپورٹر)پاکستانی قوم آج پورے جوش و جذبے سے اپنا یوم آزادی منائی گی یوم آزادی کے موقع پر شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہہم یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ مناتے ہیں آزاد ملک کی آزاد فضاوں میں آزادی کا جشن منانا بھی نعمت سے کم نہیں ہے۔شوبز شخصیات نے مزید کہا کہ سب کو جشن آزادی بھرپور انداز اور جوش وخروش سے منانا چاہیے آج یہ عہد کرنا ہو گا کہ پیارے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو دیں گے لیکن اس کو کبھی ٹھیس نہیں لگنے دیں گے زندہ قومیں کبھی اپنا یو م آزادی کبھی فرموش نہیں کر تیں۔آزادی کی قدر صرف ان لوگوں کو معلوم ہے جو اس نعمت سے محروم ہیں۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،لائبہ علی،انیس حیدر،لالہ شہزاد،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند، سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں، گلفام،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،ریما خان،اشعر اصغر،آغاعباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کوآزادی کی قدر کرنی چاہیے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں یہ وطن ہمارے بزگوں نے بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا۔اقوام عالم اپنا یوم آزادی ہمیشہ ملی جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔ہمیں اپنے جذبے سے دشمن کو بتانا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی آزادی کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے۔

مزید : کلچر