یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کا  نیا ملی نغمہ”آزاد“جاری

یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کا  نیا ملی نغمہ”آزاد“جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر پاک فضائیہ نے نیا ملی نغمہ ’آزاد‘ جاری کردیا۔یوم آزادی پر پاک فضائیہ کے نئے ملی نغمے ’آزاد‘ میں قوم کے عزم و حوصلے کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ملی نغمے ’آزاد‘ کو ساحر علی بگا نے آواز دی ہے اور اس کی شاعری رضا جعفری نے تحریر کی ہے۔نغمے میں مادرِوطن کی سالمیت کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔دوسری جانب پاک بحریہ کی جانب سے ملی نغمے ’ہم ایک ہیں‘ کا پرومو جاری کیا گیا ہے۔ 
 ملی نغمہ

مزید :

صفحہ اول -