پاکستانی ڈراموں نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی،مومنہ بتول

پاکستانی ڈراموں نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی،مومنہ بتول

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہاہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے'پاکستانی ڈیزائنر کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔بالی ووڈمیں پاکستانی ملبوسات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے پاکستانی ڈراموں نے انٹرنیشنل سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خود فٹ رکھنے کیلئے باقاعدگی سے جم جارہی ہوں جبکہ اپنے نئے پراجیکٹس میں کچھ نیا کردکھانے کے لئے تیار ہوں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میں صرف ان پراجیکٹس میں اداکاری کو ترجیح دیتی ہوں جن میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہوتا ہے۔ڈرامہ سیریل ”نور بی بی“میں کردار کو پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید : کلچر