فلم ”شیر دل‘‘آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ”شیر دل‘‘آج سینما گھروں کی زینت بنے گی
 فلم ”شیر دل‘‘آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار میکال ذوالفقار کی فلم ”شیر دل‘‘آج ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔میکال ذوالفقار نے یہ بات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔اس سے قبل مذکورہ فلم 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی، جسے شائقین نے بہت پسند کیا اور اب یہ ایک بار پھر جشن آزادی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، حسن نیازی، ارمینہ رانا خان اور سبیکا امام شامل ہیں۔.واضح رہے کہ یہ فلم پاکستان ایئر فورس کے جوانوں پر مبنی ہے جس کے ہدایت کار اظفر جعفری ہیں۔

مزید : کلچر