وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں بھارت مخالف ریلی

 وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں بھارت مخالف ریلی

مظفر آباد(اے این این) وزیر اعظم  آزاد کشمیر کی قیادت میں بھارت مخالف  ریلی،مرتضیٰ جاوید عباسی، اقبال  ظفر جھگڑا اور دیگر کی شرکت۔عید الاضحی کے روز  وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر کی قیادت  بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔یہ ریلی نماز عید کے بعد مرکزی جامع مسجد  سے نکالی گئی جس میں  ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ریلی میں  اقبال ظفر جھگڑا،مرتضیٰ جاوید عباسی،سردار فرید خان اور دیگر لیگی رہنماؤں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ریلی  کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر  کی خصوصی حیثیت ختم کرنے،وادی میں حریت قیادت اور کارکنان کی گرفتاریوں  اور مظالم کی شدید الفاظ  میں مذمت کی گئی۔ریلی کے شرکاء نے بھارت کشمیر چھوڑ دو اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

 ریلی

مزید : صفحہ اول