عید الاضحی پر 7فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں

عید الاضحی پر 7فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں

لاہور(فلم رپورٹر)عید الاضحی پر مجموعی طور پر 7فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ جن میں اردو زبان کی تین، دو پنجابی اور دو پشتو فلمیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اردو فلموں میں ”پرے ہٹ لو“،”سپر سٹار“ اور ”ہیر مان جا“ شامل ہیں۔ پنجابی فلموں میں ”پیشی گجراں دی“اور ”شیراں دی جوڑ“ جبکہ دو پشتو فلمیں سینماؤں کی زینت بنیں ہیں۔ ان فلموں میں مائرہ خان، حریم فاروق، مایا علی، سدرہ نور، دعا قریشی،فیروزہ علی،شان،ارباز خان، شاہد خان، اچھی خان، حیدر سلطان، معمر رنااور دیگر نے کردار نبھائے ہیں۔

مزید : کلچر