بھارتی فوج میں شامل پنجابی جوان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا حصہ نہ بنیں،فواد

بھارتی فوج میں شامل پنجابی جوان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا حصہ نہ بنیں،فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج میں شامل پنجابی جوان ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں، اہلکار مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سے انکار کر دیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں بھارت کے پنجابی فوجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، امن مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ ظلم کرنے سے انکار مداخلت ہے؟ مودی کے فسطائیت پر مبنی احکامات پر عملدرآمد کی بجائے تمام بھارتی انکار کر دیں۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -