چارسدہ، نشئی کی معمولی تکرار پر گھر میں فائرنگ، بیوی اور بیٹا جاں بحق، ایک زخمی 

چارسدہ، نشئی کی معمولی تکرار پر گھر میں فائرنگ، بیوی اور بیٹا جاں بحق، ایک ...

چارسدہ (بیو رو رپورٹ)آئس کے نشے کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کرکے بیوی اور دو بیٹوں کو گولی مار دی۔ بیوی اور ایک بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عمر زئی کے حدود ترنگزئی اوڈیگرام کے رہائشی شاہد احمد عرف شاہی ولد عبدالرحیم نے اپنی بیوی  50 سالہ مسماۃ (ز) 25 اور 16سالہ بیٹوں امتیازاور فواد اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کی بیوی مسماۃ (ز) اور بیٹا امتیاز موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بیٹا فواد شدید زخمی ہو گیا۔عمرزئی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوے ملزم شاہد احمد عرف شاہی کو تین گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔ عمر زئی پولیس نے ملزم کے مجروح بیٹے فواد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

نشئی، فائرنگ، ہلاک

مزید : صفحہ اول