دو گروپوا کے درمیان تصادم، دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی، 8افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن 1بچے کی لاش بر آمد 

دو گروپوا کے درمیان تصادم، دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی، 8افراد جاں بحق، ...

روجھان (نمائندہ پاکستان،مانیٹرنگ ڈیسک) اوور لوڈنگ پرکشتی پل سے ٹکرا گئی بیس افراد ڈوب گئے بارہ کو بچا لیا گیا ایک بچے کی لاش برآمد سات کی تلاش جاری ہے کشتی دریائے سندھ میں ڈوبی ڈپٹی سپیکر پنجاب دوست محمد مزاری بھائی اور کزن کے ہمراہ،سابق ایم پی اے عاطف مزاری،خضر مزاری،حمزہ مزاری،اطہر مزاری سمیت اہم شخصیات موقع پر پہنچ گئے تفصیل کے مطابق اوورلوڈ کشتی روجھان کے نواحی علاقہ گڑھ میں پل سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے بیس افراد ڈوب گئے ڈوبنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں زرائع کے مطابق کشتی پر چالیس سے زیادہ افراد سوار تھے متعدد افراد نے پل پر چھلانگ لگا  کر جان بچالی واقعہ کا سن کر ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری اپنے بھائی سرداردوست علی مزاری اور کزن شیرحسن مزاری،سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری،امیدوار ایم این اے سردار خضر خان مزاری،سردار حمزہ خان مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری موقع پر پہنچ گئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے سابق ناظم سردار اطہر مزاری کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ڈوبنے والے بیس افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ون ون ٹوٹو کے انچارج ملک اعجازاحمد کی نگرانی میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں،مقامی افراد نے سرچ آپریشن شروع کیا اور بارہ افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ایک بچہ عمران کی لاش ملی ہے جبکہ راجہ،شفعان،اللہ بچایا،سوناجھلن سمیت سات افراد کی تلاش جاری ہے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی مدد کے لیے پاک آرمی کے غوط خور بھی روجھان پہنچ گئے ہیں ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری سرچ آپریشن کی نگرانی خود کرتے رہے ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری کی ہداہت راجن پور اور ڈیرہ غازی خان سے بھی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹمیں بلالی گئیں ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری کی ہدایت پر ضلعی ریسکیو آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم مذید ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ شیخ خیلفہ ہسپتال روجھان میں عید کی چھٹیاں ختم کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہسپتال میں مریضوں کی نگرانی کے لیے چیف آفیسر محکمہ صحت جام خلیل احمد،ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے،ایڈمن فاروق زاہد ہسپتال موقع پر موجود رہے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی امدادی ٹیموں نے نو افراد کو نکال لیا جن کو شیخ خلیفہ ہسپتال طبی امداد کے لیے پہنچا دیا گیا جبکہ تین افراد کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا گیا جبکہ ایک کمسن بچے عمران کی لاش نکال لی گء جبکہ سات افراد کی تلاش جاری ہے اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میردوست محمد مزاری نے کہا کہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے سرچ آپریشن کے دوران نو افراد کو زندہ بچا لیا گیا انھوں نے کہا کہ  افسوس ناک واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے انھوں  نے کہا کہ  ڈوبنے والے تمام افراد کی تلاش میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور پاک آرمی کے غوط خور مصروف ہیں علاوہ ازیں ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری نے اپنی بھائی سردار دوست علی مزاری کے ہمراہ شیخ خلیفہ ہسپتال کا دورہ کیا اور دریائے سندھ سے زندہ نکالے جانے والے افراد  کی عیادت کی اورایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے کو ہدایت کی  مریضوں کا مکمل علاج سرکاری سطح پر کیا جائے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری کے ہمراہ شیخ خلیفہ ہسپتال کا دورہ کیا اور کشتی الٹنے کے دوران زخمی مریضوں کی عیادت کی اور انھیں مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی اس کے علاوہ سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری نے بھی سرچ آپریشن کے موقع اور شیخ خلیفہ ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جو افراد ڈوب گئے ہیں ان کے لواحقین کی امداد کی جائے۔جبکہ نجی ٹی وی کے سابق دوگروپوں میں تصادم کے باعث کشتی الٹ گئی اوریہ لڑائی خواتین کے درمیان شروع ہوئی جس سے کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی واقعہ کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

مزید : صفحہ اول