ایس این جی پی ایلہیڈ آفس میں یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیرمنایا جائیگا

    ایس این جی پی ایلہیڈ آفس میں یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیرمنایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کے  جشن یوم آزادی کے موقع پر بدھ کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ہیڈ آفس میں یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مہمان خصوصی ایم ڈی سوئی ناردرن گیس محمود ضیاء احمد کے علاوہ تمام سینئر افسران اور سٹاف ممبران شرکت کریں گے۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس صبح نو بجے پرچم کشائی کر کے تقریب کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔تقریب میں ملکی سلامتی و ترقی اور کشمیر ی عوام کیلئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی اور جشن یوم آزادی کا کیک  بھی کاٹا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -