جاندارکردارملنے پر ہی فلم میں کام کی حامی بھرتی ہوں، زارا شیخ

جاندارکردارملنے پر ہی فلم میں کام کی حامی بھرتی ہوں، زارا شیخ
 جاندارکردارملنے پر ہی فلم میں کام کی حامی بھرتی ہوں، زارا شیخ

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں، مجھے جب تک سکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیں آتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی۔ انہوں نے کہا فلم میری پہچان ہے، میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں، جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں زارا شیخ نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے لے کر آج تک اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے

میں نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔میں محنت اور لگن سے کام کرنے کی عادی ہوں اسی وجہ ہر بار کامیابیاں میرا مقدر ٹھہری ہیں۔

مزید : کلچر