فلم ’پی جے‘روٹھے ہوئے فلم بینوں کو سینما گھروں میں واپس لائے گی،اشفاق مغل

فلم ’پی جے‘روٹھے ہوئے فلم بینوں کو سینما گھروں میں واپس لائے گی،اشفاق مغل

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ”پی جے“روٹھے ہوئے فلم بینوں کو سینما گھروں میں واپس لانے میں ضرورکامیاب ہوگی۔ اشفاق مغل نے کہا کہ سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا فلم کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔ماضی میں جتنی بھی فلمیں ہٹ ہوئیں ہیں ان کے اسکرپٹ عمدہ اور معیاری تھے اور ان پر بڑی محنت کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ لوکیشن و کردار نگاری کسی بھی پروجیکٹ میں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

موجودہ دور میں بڑے اچھے موضوعات پر فلمیں بنائی جا رہی ہیں جو بڑی خوشی کی بات ہے۔ اشفاق مغل نے کہا کہ عوام اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں اوراب عوام کے مزاج کے عین مطابق فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ہمیں یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہیے تاکہ ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سینما گھروں میں واپس لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ میری آنے والی فلم ”پی جے“کے ہدائیتکارشاہدرانا ہیں جبکہ ٹائٹل رول سہانہ نذراداکررہی ہیں۔

مزید : کلچر