یکسانیت سے بچنے کے لئے کم اور معیاری کام کو ترجیح دی،مہوش حیات

  یکسانیت سے بچنے کے لئے کم اور معیاری کام کو ترجیح دی،مہوش حیات
  یکسانیت سے بچنے کے لئے کم اور معیاری کام کو ترجیح دی،مہوش حیات

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ فنکارہ ہونے کے ناطے ہمیں بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے، یکسانیت سے بچنے کیلئے کم اور معیاری فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہوں۔ پڑھے لکھے فنکاروں کی آمد نے فارمولا فلموں کے فلمسازوں کو بہت کچھ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ فلم لوڈ ویڈنگ پنجاب کے دیہی علاقوں میں شوٹ کی گئی ہے جس میں بہت کچھ نیا نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی ہوں۔ فلمی مصروفیات کی بنا پر ڈراموں سے دور ہوگئی تھی اب ایک بار پھر میرے فینز بہت جلد ٹی وی ڈراموں میں مہوش حیات کو نئے روپ میں دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کئی ڈراموں کے لئے گیت گاچکی ہوں گلوکارہ کی حیثیت سے بھی اپنی شناخت بنانے کی خواہشمند ہوں۔

،کوک سٹوڈیو میں گاکر ایک نیا تجربہ ہوا تھا جس سے بہت کچھ سیکھا۔ فلم لوڈ ویڈنگ کے بعد بھی اگر آفر ہوئی تو ضرور فہد مصطفی کے ساتھ کام کروں گی۔

مزید : کلچر