مہمند، عید کے ایام میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے عوام پریشان

مہمند، عید کے ایام میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے عوام پریشان

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، عید کے ایام میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے عوام پریشان۔ قربانی کا گوشت خراب ہونے کا خدشہ۔ بچوں، بوڑھوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں عید کے موقع پر بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا۔ جبکہ قربانی کا گوشت خراب ہونے لگا اور بجلی کی آنکھ مچولی سے بجلی کے قیمتی آلات جل گئے۔ جبکہ شدید گرمی سے بچوں، بوڑھوں اور بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سالہا سال سے تعینات واپڈا اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے۔ اور بجلی کا نظام درست کیا جائے۔

لوڈ شیڈنگ

مزید : پشاورصفحہ آخر