رستم،چنگ چی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق
رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں چنگ چی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ مچھی کے رہائشی میرآزاد نے تھانہ رستم رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر موجود تھا کہ اسی دوران اطلاع ملی کہ میرا بیٹا شہزاد پیتاؤ ملندری میں مردہ پڑا ہے جب میں وہاں گیا تو معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد نے چنگ چی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میرا شہزاد اور چنگ چی میں سوار نامعلو م خاتون موقع پر دم توڑ گئے تھے پولیس تھانہ رستم نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اس سلسلے میں مزید انکشافات کی توقع کی جاتی ہے، یاد رہے کہ ریسکیو 1122نے مقتول شہزادکے لاش کو ٹائپ ڈی ہسپتال رستم منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ نامعلوم خاتون کی لاوارث لاش کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔
رستم، فائرنگ، دو ہلاک