ملک بھرمیں لاکھوں جانوروں کی قربانی، بڑے شہروں میں الائشوں کے ڈھیرلگ گئے

ملک بھرمیں لاکھوں جانوروں کی قربانی، بڑے شہروں میں الائشوں کے ڈھیرلگ گئے

کراچی،لاہور،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی گئی۔دوسری جانب کراچی میں شدید بارشوں کے بعد جانوروں کی قربانی اور مختلف علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ عید کے پہلے روز کی آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی گئیں جس کے باعث بدبو کے بھبکوں نے شہریوں کو مصیبت میں ڈال دیا جبکہ آلائشیں اور صفائی ستھرائی کرنے والا عملہ غائب ہے۔ بارش کے بعد کیچڑ سے نشیبی علاقوں کی حالت اور بھی بدتر ہے۔ لاہور میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز 15 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کی گئیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق پہلے روز گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ آلائشیں اٹھائی گئیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے روز بھی صفائی کا عمل جاری رہے گا، شہریوں کے لیے ویسٹ بیگز دستیاب ہیں۔راولپنڈی میں بھی عیدالاضحیٰ پر انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے انتظامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ناقص انتظامات کے باعث ہرگلی کوچے میں آلائشوں اور گندگی کے ڈھیرلگ گئے جبکہ شہریوں کی جانب سے شکایات کے باوجود عملہ نہیں پہنچ سکا ہے۔

الائشیں

مزید : پشاورصفحہ آخر