خطبہ حج اتحاد امت اور اسلام کے آفاقی پیغام کا اظہار تھا،عبدالغفور راشد

خطبہ حج اتحاد امت اور اسلام کے آفاقی پیغام کا اظہار تھا،عبدالغفور راشد

لاہور(سٹی رپورٹر)تحفظ حرمین شریفین کونسل کے چیئرمین اورناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے حج کے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ سعودی حکومت کی ممنون ہے جنھوں نے بہترین انتظامات کرکے اللہ تعالی کے مہمانوں کی خدمت کی۔ سرزمین حجاز مقدس سے سیکرٹری جنرل حافظ ممتاز حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن آل شیخ کی طرف سے دیا گیا خطبہ حج اتحاد امت کی بہترین جھلک اور اسلام کے آفاقی پیغام کا اظہار تھا، جس میں قرآن کریم کی اطاعت باہمی نفرتوں کے خاتمے اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حج مسلمانوں کا سالانہ اجتماع ہے جس کے لیے سعودی حکومت کے انتظامات سابقہ ادوار کی طرح اس بار بھی مثالی رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر