بھارت کاسیاہ چہرہ پوری دنیا کے آگے بے نقاب ہو گیا،ہمایو ں اختر

بھارت کاسیاہ چہرہ پوری دنیا کے آگے بے نقاب ہو گیا،ہمایو ں اختر

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم آج یوم آزادی کے دن کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی،نریندر مودی کے اقدامات سے بھارت کا سیاہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے جس کا عالمی برادری کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے،موجودہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ بھارت ا ب طاقت کے بل بوتے پرکشمیر پر اپنے غیر قانوی قبضے کو زیادہ دیر قرار نہیں رکھ سکتا اوروہ دن دورنہیں جب اس مسئلہ کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور اس کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتا، پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیات کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اورپوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ ہمایوں اختر خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیر کے مسئلے پر پوری دنیا سے روابط جاری ہیں اور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان مہذب اور ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے پوری دنیا کوبھارت کے جنگی جنون اور اوچھے ہتھکنڈوں سے آگاہ کررہا ہے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو جن مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور ملی ہے پوری قوم اس سے آگاہ ہے لیکن اس کے باوجود حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے۔ عوا م کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اب انفراسٹر اکچر کے منصوبوں کابھی آغاز کیاجارہاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر