لاہور میں عید کے دنوں میں برائلر 350روپے تک فروخت ہوتا رہا

لاہور میں عید کے دنوں میں برائلر 350روپے تک فروخت ہوتا رہا

لاہور (سٹی رپورٹر) عید الاضحی کے دنوں میں مر غی کے گوشت کے نرخ کئی گنا بڑھ گئے۔ عید کے تین روز قبل تک 150سے 170روپے تک بکنے والا چکن ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کو 350روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔ پولٹری فارمز نے مٹن اور بیف کی بہتات کے دنوں میں مرغی کا گوشت بیچ کر خوب کمائی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر