راولپنڈی،بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر 11افراد گرفتار

راولپنڈی،بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر 11افراد گرفتار

  

راولپنڈی(اے این این) راولپنڈی میں عید الالضحیٰ کے موقع پرکالعدم تنظیموں اور بغیر اجازت کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا آپریشن،11ملزمان سے قربانی کی 152کھالیں بر آمد کر کے10مقدمات درج کر لئے گئے،تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے کالعدم تنظیموں اور بغیر اجازت نامے کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف خصوصی آپریشن کیا جس کے دوران پولیس نے راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں 10مقدمات درج کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر11ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے قربانی کی غیر قانونی طور پر اکٹھی کی گئی152کھالیں بر آمد کیں۔

بغیر اجازت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -