حج پر آنیوالے شاہی مہمانوں اور اہم شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ

  حج پر آنیوالے شاہی مہمانوں اور اہم شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ

مکہ (اے پی پی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو حج کے لیے آنے والے اللہ کے معزز مہمانوں کی خدمت پر فخر ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق منیٰ کے شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے دنیا بھر سے حج کے لیے آئی اہم شخصیات اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر عالمی رہنماؤں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔معزز مہمانوں سے خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کے حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور سہولیات کا تذکرہ کیا اور ساتھ ہی کہا کہ مملکت اللہ کے مہمانوں کی بہتر سے بہتر خدمت کا عمل جاری رکھے گی۔

اعزاز استقبالیہ

مزید : پشاورصفحہ آخر