خیبرپختونخوا کے 170سے زائد سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 170سے زائد سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی)خیبرپختونخوا کی حکومت نے 170 سے زائد سرکاری ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، نتھیا گلی میں قائم گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، سپیکر ہاؤس اور کرناک ہاؤس سمیت 170 سے زائد سرکاری ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ سیاحت اور امور نوجوانان کے صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے نتھیا گلی میں عام لوگوں کے لئے گورنر ہاوس، وزیراعلی ٰ ہاوس، سپیکر ہاوس اور کرناک ہاوس سمیت170 سے زائد سرکاری ریسٹ ہاوسز کو عام آدمی کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سرکاری عمارتوں تک عوام کو رسائی دینے کے وزیراعظم کے وعدے کو پورا کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ اس سے سرکاری اثاثوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے آمدنی بڑھانے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر سیاحت نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سیاحت ایکٹ کی منظوری دے دی ہے جسے جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ریسٹ ہاؤس

مزید : پشاورصفحہ آخر