جشن آزادی پر ملک کی حفاظت کا عہد کرنا ہو گا،سعدیہ سہیل

جشن آزادی پر ملک کی حفاظت کا عہد کرنا ہو گا،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی آفیشل ترجمان سعدیہ سہیل رانا نے 72 یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے اس تاریخی دن پر ہم سب کو اس عزم کا عہد کرنا ہے کہ ملک و قوم کے مستقبل کو سرفہرست رکھنا اور اسکی سلامتی اور بقاء کو اپنے اپنے منشور کا بنیادی نقطہ بنانا ہے۔ آج ہم جو آزادی جیسی نعمت سے سرفراز ہیں اسکے پیچھے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں اورلازوال داستانیں رقم ہیں۔ یوم آزادی کی تقریبات میں ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت سے فیض یاب ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ آزاد پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص نعمت ہے اور اس ملک کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ اسے مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

ماضی کے حکمرانوں نے ہماری ترقی پسند، پْرامن اور روادار معاشرہ کی ہماری ساکھ کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پاکستان کو تاریکی اور جہالت کی طرف لے جانے والی قوتوں سے پاک کرنا ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر