عید کے ایام میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی،شہری گرمی اور حبس سے بلبلا اٹھے
لاہور (سٹی رپورٹر)لیسکو حکام کی جانب سے بار بار اعلانات کے باوجود عید کے ایام میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار کی شام سے منگل کی رات گئے تک لاہور شہر کے پوش ایریاز سمیت مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہی۔ سخت ترین گرمی اور حبس کے دوران عید کے دنوں میں بجلی کی غیر علامیہ لود شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا۔ ہزاروں افراد لیسکو کے آفس فون کر کے شکایات کرتے رہے۔ جس پر لیسکو حکام کا جواب تھا کہ بجلی کی لود شیڈنگ نہیں کی جارہی تاہم ٹیکنیکل فالٹ کے سبب کچھ دیر کیلئے سپلائی بند ہو جاتی ہے۔