جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا،رفاقت گیلانی

  جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا،رفاقت گیلانی

لاہور (پ ر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈویژن و ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صوبہ بھر میں پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے رنگارنگ تقریبات منعقد کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تمام افسران اور ملازمین نے پاکستانی پرچم کے بیجز لباس پر نمایاں طور پر آویزاں کرکر لئے ہیں -یوم آزادی کے موقع پر تما اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی- یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں مشہور گلوکار قومی نغموں پر مشتمل موسیقی کے پروگراموں میں شرکت کریں گے -

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرپاکستان کی ممتاز شخصیات یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی سیمینارز میں شرکت کریں گی -انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر مصوری کی کی نمائش بھی منعقد ہوگی جبکہ مشہور فنکارآزادی واک میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے - اس کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹس کے طلبا و طالبات کے درمیان آزادی کی تحریک اور جدوجہد کے موضوع پر مصوری کے مقابلے منعقد ہوں گے - انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کے مرکزی مقامات کی دیواروں پر یوم آزادی اور جدوجہد پاکستان کے حوالے سے تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ نیز صوبہ بھر میں لوک رقص فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے- صوبہ بھر میں پاکستان کے حوالے سے شاعری کی محفلیں منعقد ہوں گی،جدوجہد آزادی پر مشتمل مرکزی خیال کے حوالے سے ڈرامے، آزادی کا سفر کے عنوان سے تصویری نمائش اور لوک رقص فیسٹیول منعقد ہوں گے-

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر