لندن میں پاکستان ایکسپو، انویسٹمنٹ کانفرنس کی تیاریاں مکمل

لندن میں پاکستان ایکسپو، انویسٹمنٹ کانفرنس کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد /لندن(اے پی پی)  پاک ورلڈ ٹریڈ سینٹرکے چیئرمین اور ٹریڈ ایمبیسڈر خورشید برلاس اور انٹرنیشنل بزنس کنسلٹنٹ فہدبرلاس نے لندن میں یوکے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس اور  پاکستان ایکسپولندن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ خورشید برلاس اورفہد برلاس عید سے قبل ہی لندن پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے نمائش اور کانفرنس کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ یوکے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس 16اگست کوایبس الرزکورٹ ہوٹل میں منعقد ہوگی۔پاک ورلڈ ٹریڈ سینٹر اورسمارا پروڈکشن لمٹیڈا ینڈبرٹش پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرانتظام 16اور17اگست کو لندن میں پاکستان ایکسپولندن اور یوکے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس 2019ء کا انعقاد ہوگا جبکہ اس موقع پر معروف ملکی وغیرملکی ماڈلز پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ سوٹس پہن کر ماڈلنگ کریں گے۔نمائش کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کمرشل قونصلرمحمدشعیب ظفر بھی خورشید برلاس اور انکی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں جبکہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرمحمدنفیس زکریا بھی نمائش وکانفرنس کی کامیابی کے لئے پیش پیش ہیں۔
فہد برلاس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کانفرنس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق،وزیراعظم کے ایڈوائزربرائے ٹریڈ اور انویسٹمنٹ صاحبزادہ عامر جہانگیر،لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمدنفیس زکریا،ممبر برٹش پارلیمنٹ فیصل رشید، سینیٹر فیصل جاوید خان، سید قمر رضا،چیئرمین برٹش مسلم فاؤنڈیشن اورسی ای او اسپائس ولیج گروپ سلیمان رضا،خورشید برلاس،ناصر اعوان،عارف انیس ملک اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔17اگست کو اسی ہوٹل میں نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبوں سے پاکستانی مینوفیکچررز اپنی مصنوعات کو پیش کریں گے۔ فہد برلاس کے مطابق پاکستان سے معروف ایکسپورٹرز،مینوفیکچررز،ڈیزائنر 15اگست کو لندن پہنچ جائیں گے۔

مزید :

کامرس -رائے -