شعیب اختر نے گزشتہ روز سالگرہ منائی

شعیب اختر نے گزشتہ روز سالگرہ منائی
شعیب اختر نے گزشتہ روز سالگرہ منائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ میں سپیڈ سٹار سے مشہور سابق لیجنڈز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں،شعیب اختر 13 اگست بروز منگل (یعنی گزشتہ روز) اپنی 44 ویں سالگرہ منائی۔ حیران کن رفتار سے گیند کرانے والے راولپنڈی ایکسپریس کیریر میں بلے بازوں کے لیے دہشت کی علامت تصور کیے جاتے تھے۔شہرت کیساتھ ساتھ تنازعات بھی حصے میں آئے، کیریئر میں انھیں ڈوپنگ سکینڈل، ساتھی کھلاڑیوں سے جھگڑے اور ڈسپلن کی پاس داری نہ کرنے وجہ سے تنقید کا سامنا رہا، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد تجزیہ کار کے روپ میں دکھائی دیے، میدان میں‌ بھی ان کے کاٹ دار تبصرے مخالفین کے لیے پریشانیوں کا باعث بنے رہے. شعیب اختر نے یوٹیوب پر اپنا چینل بھی شروع کیا، جسے بہت پذیرائی ملی.انھوں نے 2003 کے عالمی کپ کے پول میچ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر اپنا نام تاریخ میں درج کروایا۔ 46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں لیں، 12 مرتبہ اننگ میں5 وکٹیں اپنے نام کیں۔انھوں نےاپنا اولین ٹیسٹ 1997 میں ویسٹ انڈیز اور آخری ٹیسٹ 2007 میں بھارت کے خلاف کھیلا۔ اس بے بدل بولر نے 163 ون ڈے میچز میں 247 وکٹیں اپنے نام کیں۔ 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی رہی۔

مزید :

کھیل -