پاکستان کا 72 واں جشن آزادی، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلرسٹیو اینڈرسن نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلرسٹیو اینڈرسن نے ...
پاکستان کا 72 واں جشن آزادی، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلرسٹیو اینڈرسن نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک  (ویب ڈیسک) 72 ویں جشن آزادی پر ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن (سٹیو اینڈرسن) نے شاندار پیغام دے کر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔دنیانیوز کے مطابق پاکستان کا 72 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا کے مشہور ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ریسلر پاکستانیوں کو مخاطب ہو کر کہہ رہے ہیں کہ میں نیو یارک سے ایک ریکارڈ ویڈیو کے ذریعے آپ کو کہنا چاہتا ہوں ’’یوم آزادی مبارک‘‘ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانیوں کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے ہر وقت مجھے سپورٹ کیا، میرے ریسلنگ کیریئر کے دوران آپ نے بہت زیادہ مجھے سپورٹ کیا، اس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان کا یوم آزادی مبارک ہو۔

مزید :

کھیل -