ماہرہ خان نے اداکارہ میرا سے ایسا کیا کہا کہ ان میں دوستی ہو گئی ؟ پہلی مرتبہ پردہ ہٹ گیا

ماہرہ خان نے اداکارہ میرا سے ایسا کیا کہا کہ ان میں دوستی ہو گئی ؟ پہلی مرتبہ ...
ماہرہ خان نے اداکارہ میرا سے ایسا کیا کہا کہ ان میں دوستی ہو گئی ؟ پہلی مرتبہ پردہ ہٹ گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ” بی بی سی “ کو انٹرویودیتے ہوئے پہلی مرتبہ اداکارہ ” میرا “ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے اور اختلافات ختم ہونے سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ اداکارہ میرا بہت عرصے سے ان کے بارے میں بہت سی باتیں کرتی رہیں اور وہ نہیں جانتی تھیں کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا تاہم گذشتہ برس ایک نیو ائیر پارٹی میں ہونے والی ملاقات میں میرا اور انھوں نے کافی وقت ساتھ گزارا اورمعاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ انھوں نے کچھ بہت پیاری باتیں مجھ سے کہیں۔ انھوں نے کہا کہ تمھیں پتا ہے جہاں تم آج کھڑی ہو میں وہاں کھڑی تھی اور یہ سب لوگ جو ہیں ان میں سے کوئی ساتھ نہیں رہتا۔ میں نے کہا آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ اسی لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔ ایک وقت ہو گا کہ جب میرے پاس یہ نہیں ہوگا لیکن کم از کم ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے۔

ماہرہ خان کا کہناتھا کہ میرے مینیجر اور میک اپ آرٹسٹ سے پوچھ لیں، میرے میک اپ آرٹسٹ کہتے ہیں کہ یہ ہیں ماہرہ خان جو آج پھٹی ہوئی شلوار قمیض میں آئی ہیں اور انھوں نے چار دن سے اپنے بال نہیں دھوئے اور دو دن سے خود نہیں نہائیں۔ یہ سیٹ پر میرے ساتھ بار بار ہوتا ہے۔ مجھے روز یہ سننے کو ملتا ہے۔سوشل میڈیا پر مخلتف ایشوز پر اپنی رائے دینے کے بارے میں ماہرہ نے کہا کہ جب کوئی چیز انھیں تنگ کرتی ہے تو وہ بولتی ہیں۔ اگر کوئی چیز سمجھ نہیں آتی تو وہ اس پر بات نہیں کرتیں۔ لیکن کبھی کبھار ان کے پاس کچھ کہنے کے سوا اور کوئی چارا بھی نہیں ہوتا۔

مزید : تفریح