" اس جگہ پر تعینات فوج کو ہم کشمیر منتقل کرسکتے ہیں اور ۔ ۔ ۔" امریکہ میں موجود پاکستانی سفیر نے بتادیا

" اس جگہ پر تعینات فوج کو ہم کشمیر منتقل کرسکتے ہیں اور ۔ ۔ ۔" امریکہ میں موجود ...

  


کراچی (ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ افغان سرحد سے پاکستانی فوج کی کشمیر منتقلی ہوسکتی ہے ۔روزنامہ جنگ کے مطابق  امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازع کشمیر کو افغانستان سے نہیں جوڑ رہا، دونوں الگ مسئلے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا طالبان مذاکرات کامیاب ہوں، افغان امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے پاکستان نے فوج افغان سرحد پر لگائی ہے،افغان سرحد پر فوج اس لیے لگائی کہ شرپسندوں کو کوئی محفوظ پناہ گاہ نہ ملے، مشرقی سرحد پر گڑبڑ ہوئی تو افغان سرحد پر لگی پاک فوج کی ’’ری ڈیپلائمنٹ‘‘ کرنا ہوگی، پاک بھارت رابطے پچھلے ایک ہفتے میں کم ترین سطح پر چلے گئے ہیں،پاک بھارت رابطوں کی صورتِحال مزید خراب ہوتی نظر آرہی ہے،پاکستان اور بھارت ایٹمی صلاحیت والے ملک ہیں، ایٹمی صلاحیت والے ملکوں میں معاملات خراب ہوں تو وہ بہت خراب ہونگے۔

مزید : قومی