پاکستان کرکٹ کیلئے خوشخبری ، بڑی حمایت مل گئی

پاکستان کرکٹ کیلئے خوشخبری ، بڑی حمایت مل گئی
پاکستان کرکٹ کیلئے خوشخبری ، بڑی حمایت مل گئی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لارڈز لندن میں ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ نے کی، اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات کی گئی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے موجودہ سیکیورٹی و سیاسی حالات سے ارکان کو آگاہ کیا۔ایم سی سی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کیا،اس حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی کا جائزہ مستقبل میں بھی لیا جاتا رہے گا اور اسی کی بنیاد پر ایم سی سی بھی اپنی ٹیم کو بھیجنے پر غور کرے گا۔

مزید : کھیل