عید الاضحیٰ کا تیسرا دن ، کلیجی کی بو دور کرنے کا آسان نسخہ

عید الاضحیٰ کا تیسرا دن ، کلیجی کی بو دور کرنے کا آسان نسخہ
عید الاضحیٰ کا تیسرا دن ، کلیجی کی بو دور کرنے کا آسان نسخہ

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) عیدا لاضحیٰ کا آج تیسرا دن ہے اور کئی مقامات پر آج بھی قربانیاں اور پورے ملک سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی جشن آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں، عید کے موقع پر گوشت وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے لیکن ایسے میں گوشت کی مخصوص بو بھی ختم کرنا مہارت کا کام ہوتاہے ، کلیجی کی بدبو دور کرنے کیلئے  کلیجی کو دھوئے بغیر اس پربغیر چھلا ہوا لہسن کچل کر لگا کر ایک گھنٹے کیلئے چھلنی میں رکھ دیں۔ اسے صاف پانی سے دھو کر استعمال کریں ۔ہم نیوز کے مطابق  اس طرح سے پکائی ہوئی کلیجی میں کسی بھی قسم کی کوئی بدبو نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ کلیجی پر آٹے کی بھوسی لگاکر دھونے سے بھی کلیجی کی بدبو چلی جاتی ہے۔کلیجی دھوئیں اس میں ایک کھانے کا چمچہ بیسن اور ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس ملاکر تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں اور پھر پکائیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد