’میں نے ہزاروں خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کئے، اب اس وجہ سے ایک جاسوس کی خدمات حاصل کررہا ہوں تاکہ وہ پتہ لگائے کہ کہیں ان میں سے کسی خاتون کا۔۔۔‘ 61 سالہ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو ہنسی آجائے گی

’میں نے ہزاروں خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کئے، اب اس وجہ سے ایک جاسوس کی ...
’میں نے ہزاروں خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کئے، اب اس وجہ سے ایک جاسوس کی خدمات حاصل کررہا ہوں تاکہ وہ پتہ لگائے کہ کہیں ان میں سے کسی خاتون کا۔۔۔‘ 61 سالہ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو ہنسی آجائے گی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 61سالہ شخص نے عمر بھر شادی نہیں کی تاہم ہزاروں خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے۔ اب وہ ایک ایسے کام کے لیے جاسوس کی خدمات حاصل کرنے جا رہا ہے کہ سن کر آپ کو ہنسی آ جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ شخص لندن کے مضافاتی علاقے ٹویکن ہیم کا رہائشی ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں کئی ممالک میں ہزاروں خواتین کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا جہاں وہ کاروباری دوروں پر جاتا تھا۔ اس نے اس لیے شادی نہیں کی تھی کہ وہ اولاد نہیں چاہتا تھا۔ اب اسے خدشہ ہے کہ کہیں ان خواتین میں سے کوئی اس کے بچے کی ماں ہی نہ بن گئی ہو۔ چنانچہ یہ بات معلوم کرنے کے لیے اب وہ جاسوس کی خدمات حاصل کرنے جا رہا ہے۔

یہ جاسوس ان خواتین کی نگرانی کرے گا جن کے ساتھ اس شخص کا تعلق رہا، اور معلوم کرنے کی کوشش کرے گا کہ آیا ان خواتین میں سے کوئی اس کے بچے کی ماں تو نہیں بننے والی۔ جاسوس حاصل کرنے کے لیے اس نے آن لائن سروسز ڈائریکٹری بارک ڈاٹ کام کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں مکمل جاسوسی کے لیے 5ہزار پاﺅنڈ سے زائد رقم دینے کو تیار ہوں۔ تاہم جاسوس کو اس بات کے لیے تیار ہونا ہو گا کہ اسے فرانس، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک اور آسٹریا سمیت کئی ممالک کا سفر کرنا پڑے گا کیونکہ ان تمام ممالک کی خواتین کے ساتھ میں تعلقات قائم کر چکا ہوں۔“

مزید : برطانیہ