سراج رئیسانی کے بیٹے جمال خان رئیسانی نے بھارت کا مقابلہ کرن مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان کر دیا

سراج رئیسانی کے بیٹے جمال خان رئیسانی نے بھارت کا مقابلہ کرن مقبوضہ کشمیر ...
سراج رئیسانی کے بیٹے جمال خان رئیسانی نے بھارت کا مقابلہ کرن مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان کر دیا

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑتوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور آج یوم آزادی کا دن پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں نے آج ملک کے جھنڈے کے ساتھ ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی تھام رکھاہے جبکہ شاہد آفریدی کی کشمیر کا جھنڈا اٹھائے ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے ۔ اس موقع پر سراج رئیسانی شہید کے بیٹے نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے بھی پیغام جاری کر دیاہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ ”بھارت نے بلوچستان میں جنگ کا آغاز کیا جس کو میرے والد اور بڑے بھائی نےجان دے کر بھارت کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا، ناکامی کے بعدبھارت خود یہ جنگ مقبوضہ کشمیر لے گیا ہے اور بھارت کو ناکام بنانے کیلئے میں شہید سراج کا بیٹا بھارت کا مقابلہ کرنے مقبوضہ کشمیر جاو¿ں گا۔ کشمیر ہمارا ہے۔“

مزید : قومی