تھرپارکر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن آزادی انتہائی جوش جذبے ولولے کے ساتھ منایا گیا

تھرپارکر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن آزادی انتہائی جوش جذبے ولولے کے ...
تھرپارکر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن آزادی انتہائی جوش جذبے ولولے کے ساتھ منایا گیا

  


عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر)پورے ملک کی طرح آج سندھ بھر خصوصاً سندھ کے سرحدی شہروں عمرکوٹ ،تھرپارکر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن  آزادی انتہائی جوش جذبے ولولے کے ساتھ منایا گیا سرحدی شہروں میں پاکستانی پرچموں کےساتھ کشمیر کے جھنڈے لہرائے گے فضا کشمیر بنےگا پاکستان کے پرجوش نعروں سے گونج اٹھی عمرکوٹ سٹی میں جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ میں منعقد کی گی جہاں پر سندھ کے صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید سردار علی شاہ ،رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ ،ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ ، میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیرمین خالد سراج سومرو ،نے پرچم کی سلامی لی پاکستانی پرچم کےساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا ۔

جشن آزادی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ ،ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ ،خالد سراج سومرو نےکہا کہ  وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنےگا پاکستان بھارت اب زیادہ دیر کشمیریوں پر ظلم نہیں کرسکتا عالمی برادری کو مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لینا چاہیے بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کردی ہے صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے پاکستان لاکھوں شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا زندہ قومیں اپنی جشن آزادی انتہائی جوش وجذبے کےساتھ مناتی ہے آج پاکستان بھر میں قوم اپنی جشن آزادی کے ساتھ کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے پاکستان کی ریگستانی سرحدوں سے لیکر بالا کوٹ گلگت آزاد کشمیر تک پاکستانی پرچم کےساتھ کشمیری پرچم بھی لہرائے جارہے ہے ۔

تقریب سے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن ،ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں عوام شہریوں اور سکولوں کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی تقریب کے اختتام میں پنڈال کشمیر بنےگا پاکستان کے پرجوش نعروں سے فضا گونج اٹھی اسکے علاوہ عمرکوٹ کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی ٹیبلو ملی نغمے اور کشمیر کی آزادی کی جہدوجہد پر خصوصی پروگرام پیش کیے گئے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ