دوسرے ایشز ٹیسٹ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیرکا شکار

دوسرے ایشز ٹیسٹ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیرکا شکار
دوسرے ایشز ٹیسٹ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیرکا شکار

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے تاہم بارش رک چکی ہے اور گراﺅنڈ خشک کرنے کا عمل جاری ہے۔

انگلش سکواڈ کی قیادت جو روٹ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جونی بیرسٹو، روری برنز، جیسن روئے، جو ڈینلی، جوز بٹلر، بین سٹوکس، سیم کیورن، کرس ووکس، جوفرا آرچر، جیک آرچر، جیک لیچ اور سٹورٹ براڈ شامل ہیں۔

آسٹریلین سکواڈ کی قیادت ٹم پین کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیمرون بین کرافٹ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، ٹریویس ہیڈ، میتھیو ویڈ، پیٹ کومنز، پیٹر سڈل، نتھن لیون، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

مزید : کھیل