”بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں“ آرمی چیف نے یوم آزادی، یوم یکجہتی کشمیر پر شاندار بیان جاری کر دیا، پوری قوم کا جذبہ آسمان چھونے لگا

”بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں“ آرمی چیف نے یوم ...
”بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں“ آرمی چیف نے یوم آزادی، یوم یکجہتی کشمیر پر شاندار بیان جاری کر دیا، پوری قوم کا جذبہ آسمان چھونے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اہم بیان میں کہا ہے کہ 1947ءمیں بھی کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکا اور آج بھی بھارت کا غیر قانونی اقدام کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی، 1947ءمیں بھی کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکا تھا اور آج بھارت کا غیر قانونی اقدام بھی کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔ پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کیساتھ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، چاہے اس کیلئے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ پاک فوج کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے اور افواج پاکستان کشمیر کاز کیلئے قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہے۔