مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ میں پاکستان کا پہلا بڑا قدم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ میں پاکستان کا پہلا بڑا قدم
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ میں پاکستان کا پہلا بڑا قدم

  


نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کو پہنچا دیا۔ خط اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر اور پولش سفیر جوانا ورونیکا کو دیاگیا جو 15 رکنی سلامتی کونسل کی رواں ماہ صدر ہیں۔مذکوہ خط میں سلامتی کونسل کی صدر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا باضابطہ مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ملیحہ لودھی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ کشمیر کے مسئلے کو سلامتی کونسل میں لے کر جا رہے ہیں، امید ہے کہ سلامتی کونسل جلد کشمیر کے مسئلے پر ملاقات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں بحث ثبوت ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں تھا تاہم سلامتی کونسل کو کشمیر میں پابندیوں اور انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔

مزید : قومی