یقین دلاتا ہوں ملک درست سمت میں آگیا :گورنر سٹیٹ بینک

یقین دلاتا ہوں ملک درست سمت میں آگیا :گورنر سٹیٹ بینک
یقین دلاتا ہوں ملک درست سمت میں آگیا :گورنر سٹیٹ بینک

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر نے یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، مشکلات کے باوجود سٹیٹ بینک نے معاشی معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔کراچی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد ہوئے تو سب سے بڑا مسئلہ مالیاتی انتظام کا ادارہ نہیں تھا، 1948 میں سٹیٹ بینک نے پہلا نوٹ چھاپ کر اقتصادی سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ آ ہمارا وطن مشکل صورتحال میں ہے، ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں، مشکل حالات میں لڑکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، اب ہمیں ایک قوم ہو کر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔

مزید : قومی